گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران فلسطین کے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی مزاحمتی سرگرمیوں کے نتیجے میں7صہیونی زخمی اور فائرنگ کے 7 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔
فلسطینی انفارمیشنسینٹر "معطی” کے مطابق مغربی کنارے میں ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کا دھماکہہوا جس سے اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ آباد کاروں سےمقابلہ کرنے کی 6 واقعات رونما ہوئے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 مقامات پرتصادم ہوا جب کہ قابض فوج نے فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا۔ فلسطینیوں نے قابض فوجپر پٹرول بم پھینکے۔
بیت المقدس میں ابودیس، شعفاط پناہ گزین کیمپ، العیساویہ، شیخ جراح محلے، راس العمود محلے اور تقوع کےمقامات پر اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں۔ الشیخ جراح کے مقام پر فلسطینیوں کے ساتھ تصادم میں دو آبادکار زخمی ہوگئے۔
غرن اردن کے وسطیشہر رام اللہ ’بساگوٹ‘ بستی کے قریب فائرنگ کا حملہ ہوا ہے۔ بیت ایل چوکی، عوفر جیلاور النبی صالح میں جھڑپیں شروع ہوئیں۔ مزاحمت کاروں نےمودوتان چیک پوائنٹ اور جینینپناہ گزین کیمپ پر بھی فائرنگ کی اور قابض فوج کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا۔
قلقیلیہ میں کفرقدوم اور ایال کراسنگ میں جھڑپیں ہوئیں۔ معالیہ شمرون بستی میں نوجوانوں کا آبادکاروں سے مقابلہ ہوا جس میں ایک آبادکار زخمی ہوا ایک اور آباد کار عزون کے مقامپر زخمی ہوا۔
نابلس میں بیتاکے گاؤں، مساکن کالونی ، حوارہ میں فائرنگ ہوئی۔ حوارہ اور بیت دجن میں آباد کارزخمی ہوئے۔