اسرائیلی قابض افواج نے بدھکی صبح سویرے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی مہم شروع کیجس میں کئی علاقوں میں تصادم بھی شامل تھا۔
نابلس میں اسرائیلی فوج کیفائرنگ سے ایک نوجوان سے زخمی ہوگیا۔ تین دیگرنوجوانوں کو بدھ کی صبح سویرے نابلس گورنری میں قابض فوج کی جانب سے کئی علاقوں پردھاوا بولنے کے دوران گرفتار کیا گیا۔
فلسطینی ہلال احمر کے ذرائعنے بتایا کہ قابض فوج نے شہرکے مشرق میں واقع پرانے عسکرکیمپ پر دھاوا بولا۔ اسدوران 18 سالہ نوجوان کے پاؤں میں گولیاں مار کر زخمی کردیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابضفوج نے شہر کے مشرقی علاقے میں عورتا چوکی سے دھاوا بولا اور بلاطہ اور اولڈ عسکر کیمپوںپر دھاوا بول دیا۔ وہاں قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان تصادم ہوا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ قابضفوج کی متعدد گاڑیوں نے شہر کے متعدد محلوں پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران الضاحیہ، رفیدیہ،القدس اسٹریٹ، الجامعہ مسجد اور المامون قصبوں پر گھر گھر تلاشی لی گی۔ قابضفوج فلسطینیوں کے گھروں کی چھتوں پر سنائپرزتعینات کیے اور گھروں میں گھس کر لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ قابضفوج نے دو نوجوانوں اسلام الزبیدی کو المامون اسٹریٹ سے اور داؤد صالح کو رفیدیہ کےکمال جمبلاط اسکول کے قریب ان کے گھروں پر چھاپے اور تلاشی کے بعد گرفتار کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابضفوج نے آج صبح سویرے نابلس کے جنوب میں قصیرہ گاؤں پر جنوبی جانب سے دھاوا بولا اورنوجوان مہر حسن عودہ کو گرفتار کرنے سے قبل العین کے علاقے اور کئی گھروں پر چھاپہمارا۔
بیت لحم میں قابض فوج نے گورنریسے دو بچوں سمیت پانچ شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہےکہ قابض فوج نے بیت لحم کے جنوب مشرق میں واقع قصبے طوق سے 17 سالہ محمد سامر موسیٰ البدن، اس کے بھائی21 سالہ واجدی، 17 سالہ حسن صابر حسن البدن ،41سالہ نادر یوسف محمد جودہ اور 20سالہ یزن ریاض توفیق سلیم کو حراست میں لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابضفوج نے شمال میں بیت جبرین کیمپ پر دھاوا بولا، کئی گھروں پر چھاپہ مارا، ان کی تلاشیلی اور ان کے اندر لوٹ مار کی۔
قابض فوج نے بیت لحم کے جنوبمیں الخضر قصبے میں گھروں پر چھاپہ مار کر تلاشی لینے کے بعد دو بچوں محمود علی یوسفالکوبر اور قصی بسام عمران صلاح کو گرفتار کرلیا۔ دونوں کی عمریں پندرہ سال بیانکی جاتی ہیں۔