پنج شنبه 01/می/2025

بیت المقدس کےالقطانین بازار کو یہودی معبد میں تبدیل کرنے پروارننگ

پیر 17-اکتوبر-2022

مقبوضہ بیتالمقدس کے شہریوں نے مسجد اقصیٰ سے متصل قطانین مارکیٹ کو یہودیوں کے معبد میںبدلنے اور اسے عبادت گاہ میں تبدیل کرنے کے اسرائیلی قابض کے منصوبوں سے خبردار کیاہے۔

بیت المقدس کےایک سرکردہ شہری اور محقق رضوان عمرو نے ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض حکام اورانتہا پسند یہودی گروقطانین مارکیٹ کو ایک چھت والی عبادت گاہ میں تبدیل کرنے کے لیےکام کر رہے ہیں۔

"عمرو” نے وضاحت کی کہ آباد کاروں نے کل اتوار کو وہاں میزیںاور کرسیاں، مذہبی کتابیں اور دیگر سامان وہاں پہنچایا ہے تاکہ وہاں پر یہودیوں کواجتماعی مذہبی رسومات کی ادائی کے لیے جمع کیا جا سکے۔

دوسری طرف قابضفوج نے یہودی آباد کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔فوج اور پولیس کی سکیورٹی میں 660 سے زائد آباد کاروں نے کل اتوار کو مسجد اقصیٰپر دھاوا بولا۔

آبادکاروں نےمسجد اقصیٰ کے مشرقی علاقے میں مذہبی رسومات ادا کیں جب کہ قابض فوجیوں نے بیتالمقدس کی پرانی گلیوں میں مرابطین پر حملہ کیا۔

یہودی آباد کاروںنے باب السلسلہ کے قریب فلسطینیوں پر حملے کیے اور پغیمبر اسلام کی شان میں گستاخیکی۔

قابض فورسز نےقطانین مارکیٹ میں دکانوں کے مالکان کو مسلسل ساتویں روز بھی دکانیں بند کرنے پرمجبور کیا تاکہ وہا پر یہودی آبادکاروں کو تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسوم کیادائی کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

سیکڑوں یہودی آبادکاروں نے سبزیوں کا نذرانہ لے کر قطانین مارکیٹ پر حملہ کیا اور بند بازار اور اسکی دکانوں کی گلیوں کے درمیان تلمودی رسوم اور رقص کیا۔

مسجد اقصیٰ سےملحقہ بازار گذشتہ پیر سے یہودیوں کی تعطیلات کے آغاز کے ساتھ ہی بند کر دیا گیاتھا۔

سوق القطانینمقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کی چھتوں والی مارکیٹوں میں سے ایک ہے اور یہ مسجداقصیٰ کے قریب ترین مقام ہونے کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بازار حال ہیمیں نام نہاد انتظامیہ کے اہلکاروں کی طرف سے بہت سی پابندیوں کا شکار رہا ہے۔اسرائیلی حکام اس بازار کی 52 دکانوں کے مالکان کو ہراساں کرنے اور ان کے سامان کولوٹنے میں مصروف ہیں۔

"القطانین مارکیٹ سلطان سیف الدین تنکز الناصری نے 1336ءبنایا تھا۔ اس نوعیت کے دنیا میں تین بازار ہیں۔ ایک سوق القطانین ہے جوبیت المقدسمیں ہے۔ دوسرا شام میں سوق الحمیدیہ اورتیسرا قاہرہ میں ہے جسے سوق خان الزیت کانام دیا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی