جمعه 15/نوامبر/2024

یروشلم کے رہائشی مسجد اقصیٰ میں موجودگی بڑھائیں: پاپولر کانفرنس

منگل 18-اکتوبر-2022

بیرون ملک فلسطینیوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم ‘ پاپولر کانفرنس ‘ نے فلسطینی عوام اور بالخصوص یروشلم کے رہنے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے یومیہ بنیادوں پر اپنی موجودگی کو بڑھائیں۔ تاکہ مسجد اقصیٰ کی مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان وقتی تقسیم کے اسرائیلی عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

حالیہ دنوں میں مسسجد اقصیٰ میں فلسطینی شہریوں کو داخل ہونے سے روکنے کے لیے قابض اسرائیلی پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ یہ مسلمانوں کے نماز پڑھنے کا وقت نہیں ہے۔ ‘پی سی پی اے ‘ نے قابض اسرائیلی پولیس کے اس بہانے کو بے بنیاد قرار دیا۔

‘پی سی پی اے’  کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقدس مقامات پر قبضے کا معاملہ عرب اور اسلامی حکومتوں کی یروشلم میں غیرموجودگی کی وجہ سے تیز ہوا ہے۔

پاپولر کانفرنس نے فلسطینی مزاحمتی دھڑوں، مسلم اقوام اور دنیا کے آزاد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کے فوری طور پر حرکت میں آئیں۔ نیز مقدس مقامات پر ہونے والی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اسرائیلی غاصب ریاست کے خلاف کارروائی کریں

 

مختصر لنک:

کاپی