گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران مغربی کنارے میں مزاحمتی سرگرمیوں میں فائرنگ کے 7 واقعات ریکارڈ کیےگئے جب کہ 15 مقامات پرتصادمہوا۔
’حریہ نیوز‘ کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایکدھماکہ خیز ڈیوائس کا دھماکہ کیا۔ یہودی آباد کاروں کا مقابلہ کرنے کی 3 کوششیںکیں۔ایک آباد کار گاڑی کی توڑ پھوڑ کی اور مولوٹوف کاک ٹیل سے حملہ کیا۔
بیت المقدس میں عناتااور شعفاط پناہ گزین کیمپ کے ساتھ ساتھ رام اللہ میں وفر کیمپ، بیت ایل چوکی،پساگوت بستی، دیر ابو مشعل اور دورا میں جھڑپیں ہوئیں۔
مزاحمت کاروں نے الجلمہچوکی اور جنین میں سالم اور فقوعہ چوکیوں پر فائرنگ کی۔ سلفیت میں حارث کے مقام پرقابضفوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں ہوئیں۔
نابلس میں مزاحمتکاروں نے شاکڈ، جبل جرزیم، الون موریہ بستی اور بیت فوریک چوکی پر فائرنگ کی۔ بیتاچوک، دیر شرف اور دوما میں فلسطینیوں نے آباد کاروں کی گاڑیوں کو توڑ پھوڑ کی اوران میں جھڑپیں ہوئیں۔
الخلیل میں العروبکیمپ، وادی خنیس، طارق بن زیاد گول چکر، مسافر یطا، اور بیت عمار میں تصادم کےواقعات رونما ہوئے۔