مقبوضہ مغربیکنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں بدھ کی شام فلسطینی نوجوانوں نے عزون قصبے کے قریبآباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ اور مولوتوف کاک ٹیل پھینکے۔
قلقیلیہ کے مشرقمیں عزون قصبے کے قریب روٹ 55 پر پتھراؤ کے نتیجے میں ایک آباد کار بس کو نقصانپہنچا۔
مولوٹوف کاک ٹیلوںاور پتھروں کے ساتھ نوجوانوں نے قصبے کے قریب ایک بس اور آباد کاروں کی گاڑیوں کوایک سے زیادہ مرتبہ نشانہ بنایا اور قابض فورسز نے جگہ جگہ فائرنگ کی۔
قابض فوج نے قلقیلیہ کےمشرق میں واقع عزون قصبے کے مغرب میں ایک نوجوان کو گولی مارنے کے بعد گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ زخمی نوجوان کی حالت خطرے میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے اسےقصبے کے مغربی علاقے کی مرکزی سڑک کے قریب سے زخمی ہوتے ہی اغوا کرلیا۔
قابض فوج نے عزونقصبے کا محاصرہ کئی فوجی چوکیوں سے کر رکھا ہے جس سے مقامی شہریوں کی زندگی اجیرنہو کررہ گئی ہے۔