چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیس سالہ زخمی فلسطینی اور اس کا والد بھی گرفتار

اتوار 23-اکتوبر-2022

قابض اسرائیلی فورسز نے ایک بیس سالہ فلسطین کو چھرا گھونپ کر ایک یہودی آباد کار کو زخمی کر نے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔  یہ واقعہ مقبوضہ یروشلم میں ہفتے کی شام کو پیش آیا ۔     

اسرائیلی نیوز چینل 12 کے مطابق اسرائیلی قابض فورسز نے ایک  بیس سالہ زخمی فلسطینی نوجوان کو اسی علاقے سے گرفتار کر لیا ہے۔  قابض اتھارٹی کی اہلکاروں نے اسی زخمی فلسطینی پر الزام لگایا ہے کہ اسی نے یہودی آباد کار کو چھرے سے  زخمی کیا تھا۔    

دریں اثنا اسرائیلی پولیس نے اس زخمی فلسطی کے گھر پر دھاوا بول کر پہلے توڑ پھوڑ کی اور اس کے بعد اس کے والد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ 

فلسطینی نوجوان کے والد کی گرفتاری  مقبوضہ یروشلم کے علاقے عناتا سے عمل میں لائی گئی ہے۔  گھر سے گرفتار کیے گئے اس فلسطینی کی شناخت رجب ابو قتیش کے نام سے ہوئی ہے۔  رجب ابو قتیش کی اس گرفتاری کے موقع پر سکورٹی فورس  نے  صوتئ بم چلائے تاکہ گھر سے باہر جمع ہو چکے فلسطینیوں کو منتشر کیا جاسکے۔ 

مختصر لنک:

کاپی