جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی قابض پولیس کی فلسطینیوں پر چڑھائی

پیر 24-اکتوبر-2022

اسرائیلی قابض پولیس نے تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ پولیس کا موقف ہے کہ یہ تینوں اہلکار فلسطینیوں کے ساتھ تصادم میں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ تصادم  یروشلم میں قائم شفعاط پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے حملے کے نتیجے میں  شروع ہوا تھا۔      

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی اہلکاروں کے درمیان یہ تصادم فلسطینی شہری محمد ابوقتیش کے گھر کے قریب شدید تر ہو گیا۔ محمد ابو قتیش کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے  مبینہ یہودی آبادکار کو چھرا گھونپ دیا تھا۔  

لیکن یہ الزام ان کے اسرائیل اہلکاروں کے ہاتھوں زخمی ہوکر گرفتار ہونے کے بعد سامنے آیا تھا۔  ابو قتیش کے والد کو بھی بعدازاں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ابو قتیش کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کے بعد اس کے گھر پر اہلکاروں نے دھاوا بول دیا توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ بعد ازاں انہیں گرفتار کر کے لے گئے۔

جب ان کے گھر کے باہر فلسطینی شہری بڑی تعداد میں جمع ہوئے تو اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں نے صوتی بم چلا ئے اور علاقے میں دہشت پھیلانے کی کوشش کی ۔   

ایک اور واقعے میں فلسطینی نوجوانوں اور قابض اسرائیلی  پولیس فورس کے درمیان پر تشدد تصادم ہوا۔   

عینی شاہدین کے مطابق قابض پولیس نے سلوان ، اساویہ ، جبیل ، مقابر اور ابو دیس کے علاقوں  میں  چھاپے مارے۔ اس دوران قابض پولیس کی زیادتیاں اشتعال کا باعث بن گئیں۔

مختصر لنک:

کاپی