جمعه 15/نوامبر/2024

رواں سال کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں 25 صیہونی ہلاک

پیر 24-اکتوبر-2022

اس سال کے آغازسے اب تک تمام فلسطینی علاقوں میں ہونے والی مختلف فلسطینی کارروائیوں میں 25اسرائیلی فوجی اور آباد کار ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی اخبار”یدیعوت احرونوت” ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے، غزہ کی پٹیاور القدس میں ہونے والی مختلف فلسطینی کارروائیوں میں 25 اسرائیلی فوجی اور آبادکار مارے گئے۔

دوسری جانب فلسطینیوزارت صحت نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میںاسرائیلی فوج کی گولیوں سے 177 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت نے ایکبیان میں مزید کہا کہ نابلس کے علاقے میں نوجوان تامر الکلانی کی شہادت کے بعدفلسطینی شہداء کی تعداد 177 ہو گئی۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ شہداء میں اگست 2022 میں آخریفوجی آپریشن کے دوران غزہ کی پٹی میں 51 شہداء بھی شامل ہیں۔

حالیہ برسوں میںفلسطینی میدان نے مغربی کنارے اور القدس شہر میں تعینات قابض فوج کی پٹرولنگپارٹیوں اور اس کے فوجیوں کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے پیشگی تنظیمی تحریک یااشتعال انگیزی کے بغیر عوامی مزاحمت میں اضافے کا مشاہدہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی