مسجد اقصیٰ کے مبلغ اور اعلی اسلامی مجلس یروشلم کے سربراہ شیخ عکرمہ الصبری نے فلسطینی عوام سے کہا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے وزٹس میں تیزی اور وسعت لائیں ، تاکہ اس مقدس مقام کو یہودیانے کی اسرائیلی سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔
انہوں نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا یہودی آباد کاروں کے ذریعے اسرائیلی قابض فوج کی مداخلت مسجد میں بہت بڑھ چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر فلسطینی مسجد اقصیٰ پہنچنے کی کوشش کرے اور مسجد اقصیٰ میں اپنی موجودگی سے یہودی سازشوں کا مقابلہ کرے۔
شیخ عکرمہ الصبری نے اس موقع پر یہودی آباد کاروں کی طرف سے قتریبا ہر روز مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ذکر کرتے ہوئے کہا اسرائیلی قبضہ مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدسات کے لیے جارحیت کا باعث بن چکا ہے۔
اس کو روکنے کے لیے مسلمانوں کے مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدسات پر جائز حق ہے اس لیے ضروری ہے کہ سب مسلمان اپنا یہ حق استعمال کریں اور ان مقدس مقامات کا دفاع کریں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اسرائیلی سازشیں ناکام ہوں گی۔