فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے میں گذشتہ ہفتے کے دوران 544 مزاحمتی کارروائیوں اور 214 محاذ آرائیکے مقامات پر 10 فلسطینی شہید اور 12 قابض فوجی اور آباد کار زخمی ہوئے۔
کمانڈو آپریشنزکو اس طرح تقسیم کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے35 آپریشنز، گاڑیوں کی ٹکر اور چاقو کے دوواقعات، سنگ باری کے 200 واقعات 31 بارودیآلات، مولوٹوف کاک ٹیل کے 31واقعات رونما ہوئے۔
فلسطینیوں نےگذشتہ ہفتے یہودی آباد کاروں کے 33 حملے پسپاکردیے جب کہ 21 کارروائیوں میں قابض فوجکی گاڑیوں اور سازو سامان کو تباہ کیا۔
جمعہ کو اسرائیلیفوج کی ریاستی دہشت گردی میں 47سالہ عماد یوسف ابو رشید اور 35سالہ رمزی سمیع زبارہ عسکر پناہ گزین کیمپ کے قریب حوارہ فوجی چوکی پر اسرائیلیفوج کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔
جمعرات کے روزرام اللہ کے شمال مغرب میں راس کرکر کے قریب ایک آباد کار پتھروں سے زخمی ہوا، جبکہ مزاحمت کاروں نے دھماکا خیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے کے علاوہ قبضے کیچوکیوں اور گشت پر مامور اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی۔
بدھ کے روز دوآباد کار اور ایک فوجی فلسطینیوں کی سنگ باری سےزخمی ہوئے جبکہ مزاحمتی کارکنوں نےفائرنگ کے حملے کیے اور دھماکہ خیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔
منگل کے روزنابلس اور رام اللہ میں 6 جوان شہید ہوئے ۔ ان کی شناخت31 سالہ ودیع صبیح الحوح، 35 سالہ حمدی صبری شرف،30سالہ حمدی صبحی قیم،26 سالہ علی خالد عنتر،26سالہ مشعل زاھی البغدادی اور27سالہ قصی محمود التمیمی کے نام سے کی گئیہے۔
پیر کو جنین،نابلس اور رام اللہ میں دھماکا خیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیلوں سے دشمن پر حملہکیا گیا۔
اتوار کے روزاسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تامر زید الکلانی نے جام شہادت نوش کیا۔
گذشتہ ہفتہ کوقلقیلیہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان ربی عرفہ ربی جس کی عمر چونتیس سال تھیاسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوا۔