اسرائیلی قابضفوج نے سینکڑوں ملین شیکل مالیت کے معاہدے کے ذریعے مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئےواقعات کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید ہتھیار اور بکتر بند جیپیں فراہم کرنے کا فیصلہکیا ہے۔
عبرانی میڈیا کیرپورٹوں کے مطابق قابض فوج نے مغربی کنارے میں اپنے فوجیوں کے لیے تقریباً 2500بلٹ پروف جیکٹیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا، سکیورٹی اسسمنٹ سیشن کے اختتام پر فلسطینیعلاقوں میں ان فوجیوں کی دراندازی کےدوران ان کی افواج کی مسلسل فائرنگ کے بعدیہ سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جب کہ جیکٹس میں8 ملین شیکل تک کی بلٹ پروف حفاظتی تہیں شامل ہیں، جو کمانڈو بریگیڈ کے سپاہیوں کےلیے ہیں اور دیوار فاصل پر تعینات افواج کے لیے ہیں۔
فوج نے مغربیکنارے میں استعمال ہونے والی پرانی گولیوں اور سنگ باری کے خلاف مزاحمت کرنے والیگاڑیوں کو تبدیل کرنے کے لیے 50 نئی بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،جس میں وہ "بریکنگ ویوز” آپریشن میں حصہ لینے والی افواج کے تحفظ کوبڑھانے کی کوشش میں ہے۔
دریں اثنا یدیعوتاحرونوت اخبار نے رپورٹ کیا کہ مذکورہ بالا ذرائع سب سے بڑے ہیں جو فوج گزشتہ دہائیکے دوران فراہم کرچکی ہے۔ یہ اب تک کی مغربی کنارے میں فوج کے لیے ہتھیاروں کی سبسے بڑی خریداری ہے۔