ساڑھے پندرہ سال سے اسرائیلی قابض فوج کے محاصرے میں جیل جیسی زندگی گزارنے والے غزہ کے شہریوں نے جمعہ کے روز ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا۔
یہ ریلی مقبوضہ یروشلم اور مغربی کنارے کے فلسطینی عوام کی حمایت میں منعقد کی گئی تھی۔
اس سے مزاحمتی تحریک حماس نے اس ریلی ‘ اقصیٰ خطرے میں ہے ‘ میں عوام سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی تھی۔
حماس کے رہنما عیاد فنونہ نے اعلان کیا ہے کہ ‘ ہم اسرائیلی قبضے کے خلاف اپنی مزاحمت اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک فلسطین آزاد نہیں ہو جاتا۔’ ان کا کہنا تھا ‘ اقصیٰ کے لیے سرخ نشان کو پہنچ گیا ہے۔’
انہوں نے اس موقع پر مزاحمتی جنگجووں کی مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم میں مزاحمتی کارروائیوں کی تعرف کی۔
حماس رہنما نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ پر بھی زور دیا کہ وہ مغربی کنارے اور یروشلم میں مزاحمتی تحریک کی مدد جاری رکھے۔