فلسطین میں ایک تحقیقی ادارے کی طرف سے جاریکردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوںمیں غرب اردن اور القدس میں مزاحمتی کارروائیوں کے دوران29 صہیونی ہلاکہوچکے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطینکے مطابق "معطیٰ” سینٹر کی طرف سے جاری رپورٹ میں قابض اسرائیل کےمرنے والوں کو مغربی کنارے اور القدس کے شہروں میں اس طرح تقسیم کیا ہے کہ الخلیل میں 1 یہودیہلاک، 17 اندرون فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اور 2 بیت المقدس میں مارے گئے۔
جنین شہر نے بھیدو فوجیوں کی موت واقع ہوئی، سلفیت میں 4 جبکہ طولکرم اور نابلس میں ایک ایک یہودی ہلاک ہوا۔
معطی نے تصدیق کیکہ اس سال کے دوران قابض افواج میں ہلاکتوں کی تعداد 2015 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔