مغربی کنارے اورمقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے خلاف گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔
فلسطینی انفارمیشنسینٹر "معطی” نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے اور القدس میں 28کارروائیوں کی نشاندہی کی، جن میں خاص طور پر قابض افواج کے خلاف 5 شوٹنگ آپریشنز،محاذ آرائی کا آغاز، آباد کاروں کے حملوں کا ردعمل اور ان کی املاک اور گاڑیوں تباہی شامل ہے۔ ان کارروائیوں میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔
الخلیل میںالعروب پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی کو منہ پر پتھر لگنےسے زخمی کر دیا گیا۔
مزاحمتی کارکنوں نےجنین کے مغرب میں واقع "کفیرت” چوراہے پر قابض فوج پر فائرنگ کی اوردھماکہ خیز مواد پھینکا۔ اسرائیلی فوج کے دھاوے کے دوران جنین کیمپ، الھدف محلےاور حیفا اسٹریٹ میں الگ الگ مقامات پر قابض فورسز پر فائرنگ کی۔
مزاحمتی کارکنوںنے قابض فوج کو گولیوں سے نشانہ بنایا، جنہوں نے جنین کے قصبے جبع میں دراندازی کیکوشش کی۔
مزاحمت کاروں نےبیت لحم کے قصبے نعلین کے قریب قابض فوج پر 4 مولوٹوف کاک ٹیل اور رام اللہ کےقصبے نبی صالح کے قریب قابض فورسز پر دھماکہ خیز مواد پھینکا اور آباد کاروں کےحملوں کا مقابلہ کیا اور سلواد میں ان کی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔
القدس، رام اللہ،جنین، نابلس، سلفیت، بیت لحم اور الخلیل کے علاقوں میں 13 محاذ آرائی کے مقامات پرجھڑپیں ہوئیں، اس دوران نوجوانوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔
مغربی کنارے اور بیتالمقدس میں گذشتہ اکتوبر میں مزاحمتی سرگرمیوں میں ایک قابل ذکر اور موثر اضافہ دیکھا گیا۔