چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس رہنما کی الجیرکے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

بدھ 23-نومبر-2022

فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن زاھر جابرین نے نے الجیرکی قومی اسمبلی  کے سپیکر صالح جود جیل سے ملاقات کی ہے۔  منگل کے روز یہ ملاقات ان کے چیمبر میں ہوئی۔  

حماس کے  سیاسی شعبے کے رکن زاہر جابرین  نے اس ملاقات کے دوران اس امر کا اعادہ کہ حماس اعلان الجیریا پر من و عن عمل کے لیے ‘کمٹڈ’ ہے۔  ان کا کہنا تھا ‘ ہم سمجھتے ہیں کہ  فلسطینیوں کے باہمی اتحاد کے بغیر کوئی آزادی نہیں مل سکتی ہے۔’      

 حماس رہنما جابرین نے اس موقع پر الجیر کے حکام کی مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی بھر پور حمایت  کرنے پر سپیکرقومی اسمبلی کا شکر یہ ادا کیا ہے۔       

سپیکر صالح جود جیل نے اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ‘ ہمارا ملک فلسطینیوں کی غیر مشروط حمایت پر یقین رکھتا ہے۔ یہ حمایت آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک جاری رہے گی۔  ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو گا۔ ‘

مختصر لنک:

کاپی