جمعه 15/نوامبر/2024

دو شہید بھائیوں کے چچا نامعلوم جگہ پر منتقل

جمعرات 1-دسمبر-2022

اسرائیلی قابض فورسز نے بدھ کے روز النقب جیل کے ایک سیل  میں چھاپہ مارا اور فلسطینی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔  قابض فورسز نے دو روز قبل رام اللہ میں شہید ہونےوالے سگے بھائیوں جواد الریماوی اور ظافر الریماوی کے چچا کو بھی جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا ۔

اسریٰ میڈیا آفس کے مطابق ‘  فورسز کا تعلق اسرائیلی جیل سروسز کے ساتھ تعلق تھا، چھاپے کے دوران  دو شہدا ریماوی برادران کے چچا کی سیل کو ہدف بنایا گیا۔’   

اسریٰ میڈیا افس نے یہ بھی بتایا ‘ ریماوی برادران کے چچا  اور بعض دوسرے قیدیوں کو ان کے سیلوں سے دو سری نامعلوم  جگہ پرمنتقل کر دیا۔   

 اقابض فورسز کے اس چھاپے کے بعد النقب جیل میں فلسطینی قیدیوں میں سخت غم و غصے کی فضا پائی جاتی ہے۔    

مختصر لنک:

کاپی