مقبوضہ بیت المقدس میں حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے فلسطینی عوام سے مسجدِ اقصیٰ میں مستقل موجود رہنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا: ” ایک حساس معاملے کی پیش بندی کرتے ہوئے عوامی تحریک کی ضرورت ہے۔”
انہوں نے مزید کہا : "مسجد میں فلسطینیوں کی موجودگی نوآبادیاتی آباد کاروں کی دراندازی اور مسجد کی بے حرمتی کے منصوبے ختم کر دے گی۔”
انہوں نے مزاحمتی کارروائیوں کی کامیابی کے لیے تمام فلسطینی کوششوں کو متحد کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اور مقبوضہ بیت المقدس اور مسجدِ اقصیٰ کے خلاف ہونے والی کسی بھی اسرائیلی حماقت پر اسے خبردار کیا۔
یہ انتباہ یہودی آباد کار گروپ کے 18 دسمبر 2022 کو نام نہاد "حانوکاہ عید” کے موقع پر مسجدِ اقصیٰ میں بڑے پیمانے پر گھسنے کا منصوبہ بنانے پر جاری کیا گیاہے۔