چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ارجنٹینا میں ریلی

ہفتہ 3-دسمبر-2022

انسانی حقوق کے گروپ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بین الاقوامی سطح پر منائے جانے والے دن کے موقع پر ارجنٹینا میں ریلی کا اہتمام کیا۔

درجنوں افراد ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے۔

ریلی میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ جس میں سے ایک نعرہ ‘اسرائیل فسطائیت پسند ملک ہے’ شامل تھا۔

بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ممبر پارلیمنٹ جان کارلوس نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی میں شرکت کی۔

مختصر لنک:

کاپی