چهارشنبه 30/آوریل/2025

قطر ورلڈ کپ میں فلسطینیوں کی حمایت ’کشنرپیس ‘ اسکیم کی ناکامی کا ثبوت

بدھ 7-دسمبر-2022

ایک امریکی ویبسائٹ نے  منگل کو لکھا ہے کہ قطر میں ہونےوالے ورلڈ کپ میں پوری عرب دنیا کے شائقین کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت نے سابقامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر نے امن اسکیم بری طرح ناکام ثابتکردی ہے۔

امریکی ویب سائٹ”دی انٹرسیپٹ” نے کہا کہ "کشنر، ان کی اہلیہ ایوانکا ٹرمپ اور انکے اہل خانہ نے ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں شرکت کے لیے تین دن کے لیے قطر کا دورہکیا۔ ہو سکتا ہے کہ انھوں نے وہاں فلسطین کی حمایت میں نعرے اور نغمے  سنے ہوں۔” 

سائٹ نے زور دےکر کہا کہ "اسٹیڈیمز میں جو بڑے بڑے بینرز اٹھائے گئے تھے ان میں ’فلسطین کی زاد‘،فلسطینیوں کے لیے جان وتون قربان کرنے کے نعرے درج تھے۔اسرائیلی ٹی وی چینلز آئےروز رپورٹس نشر کرتے ہیں جن میں ورلڈ میں اسرائیل سے نفرت کی بات کی جاتی ہے۔

ویب سائٹ نے مزیدکہا کہ یہ "فلسطین کے لیے قابل ذکر حمایت کی تصدیق کرتا ہے اور امن کے حصول میںکشنر کی غلط فہمی ثابت ہوتی ہے جب ٹرمپ نے کچھ عرب حکمرانوں کو فلسطینیوں کے حقوقکا احترام کیے بغیر اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کرنے پرآمادہ کیا۔”

کشنر نے اپنی یادداشتوں”بریکنگ ہسٹری” میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے "اسرائیل” کے ساتھپانچ اسلامی اکثریتی ممالک (یو اے ای، بحرین، مراکش، سوڈان اور کوسوو) کو معاہدوںپر دستخط کرکے "تاریخ کا ایک حقیقی موڑ” حاصل کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی