انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ رائد صلاح نے مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی سازشوں اور اسے یہودیانے کی منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہے کہ اسرائیل کو کبھی کامیاب نہیں ہو دیں گے۔
منگل کے روز جاری کردہ اپنے ایک اخباری بیان میں شیخ رائد صلاح نے کہا ‘ یروشلم کو یہودیانے کے اسرائیلی منصوبے اس کے نام نہاد تاریخی اور مذہبی اہداف ہیں۔
لیکن ان کا کہنا تھا اسرائیلی کی مقدس مقامات کی بے حرمتی کے واقعات کے بڑھے ہوئے واقعات کے باوجود ہم اسرائیل کے ان سازشی منصوبوں کو ناکام بنائیں گے۔
انہوں نے دوحہ میں ورلڈ کپ کے دوران عرب اور مسلم دنیا سے آئے لوگوں نے جس طرح فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔
واضح رہے اسرائیلی فوجیوں نے مسجد اقصی کی بے حرمتی کے واقعات کو غیر معمولی طور پر بڑھا دیا ہے۔ یہودی تعطیلات کے تناظر میں مزید تیز کر دیا گیا ہے۔
یہودی معبد کی تعمیر کی مہم چلانے والے گروپ نے 18 دسمبر یہودی تہوار کے موقع پر مسجد اقصیٰ کے خلاف ایک بڑی مہم کا فیصلہ کیا ہے۔
اس روز بڑی تعداد میں یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں جمع کیا جانے کا اشتعال انگیز اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی عوام نے بھی اپیل کی ہے کہ فلسطینی بھی زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسجد اقصٰی میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔