مقبوضہ مغربیکنارے میں قابض فوج اور آبادکاروں کے خلاف گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔
فلسطینی انفارمیشنسینٹر "معطی” نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمتیکارروائیوں کی 20 کارروائیوں کی نشاندہی کی جن میں خاص طور پر 6 فائرنگ کی کارروائیاں،آباد کاروں سے تصادم اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنا شامل ہے۔ اس دوران ایک آباد کار زخمی ہوا۔
مزاحمتی کارکنوں نےرام اللہ کے مشرق میں واقع قصبے سلواد کی اراضی پر قائم ہونے والی بستی "عوفرا”کے قریب قابض فوج پر فائرنگ کی جس میں قابض فوج کے ایک ٹھکانےپر فائرنگ بھی کی گئی۔
مزاحمتی کارکنوں نےقابض فوج کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور نابلس کے پرانے قصبے پر دھاوا بولنے کےدوران ان کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ انہوں نے الخلیل میں "کریات اربع” بستیکی طرف بھی گولیاں چلائیں اور بیت امر قصبے میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دورانفائرنگ کی۔
مزاحمتی نوجوانوںنے آباد کاروں کے 3 حملوں کو پسپا کر دیا اور آباد کاروں کی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا۔اس دوران الخلیل میں سنگ باری سے ایک آباد کار زخمی ہو گیا۔
رام اللہ، نابلساور الخلیل کے علاقوں میں 10 مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں، اس دوران نوجوانوں نےقابض فورسز پر پتھراؤ کیا۔
مقبوضہ مغربیکنارے اور مقبوضہ بیت المقدس نے گذشتہ نومبر میں مزاحمت کی متعدد کارروائیوں کامشاہدہ کیا جس کے نتیجے میں 6 اسرائیلی ہلاک اور 96 دیگر زخمی ہوئے۔