مغربی کنارے اورمقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج اور آباد کاروں کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینیوںکی مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔
فلسطینی انفارمیشنسینٹر "معطی” نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے اور القدس میں 33کارروائیوں کی نشاندہی کی۔ان میں خاص طور پر دو شوٹنگ کی کارروائیاں، آباد کاروںسے تصادم اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنا اور 16 مقامات پر تصادم کی کارروائیاں شامل ہیں۔
مزاحمتی کارکنوں نے سلواد قصبے کے قریب قابض فوج پرفائرنگ کی اور رام اللہ میں عوفرا بستی میں فائرنگ کی گئی۔
مزاحمتی نوجوانوںنے یہودی آباد کاروں کے سات حملوں کو پسپا کرتے ہوئے الخلیل میں "گوش عتزیون”کے قریب یہودی آباد کاروں کا حملہ پسپا کیا۔ اس کے علاوہ قلقیلیہ کے قصبے عزون کےقریب اور رام اللہ کے شہر سلواد کے قریب آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی اورپٹرول بم پھینکے۔
بیت المقدس، راماللہ، نابلس، قلقیلیہ، بیت لحم اور الخلیل میں مختلف مقامات پر 16 مقامات پر جھڑپیںہوئیں، اس دوران نوجوانوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔
مغربی کنارے اورمقبوضہ بیت المقدس میں نومبر کے مہینے کے دوران متعدد مخصوص مزاحمتی کارروائیوں کےنتیجے میں 6 اسرائیلی ہلاک اور 96 دیگر زخمی ہوئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین”معطی” نے مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں کے بارے میں اپنی ماہانہرپورٹ کے دوران کہا ہے کہ 6 مختلف گورنریوں میں قابض فوج کی فائرنگ سے 20 فلسطینیشہید اور 428 دیگر زخمی ہوئے۔