جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 مزاحمتی کارروائیاں

جمعہ 9-دسمبر-2022

مغربی کنارے میںگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں 5 فائرنگآپریشنز، دھماکہ خیز ڈیوائس سے دھماکا، 4 مولوٹوف کاک ٹیل حملے، آباد کاروں کےساتھ 5 مقامات پر تصادم اور 13 مقامات پر اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم کے واقعاتشامل ہیں۔

بیت المقدس میںشہریوں کا آباد کاروں سے مقابلہ ہوا، جہاں ایک آباد کار شدید مار پیٹ کے بعد زخمیہو گیا، جبکہ سلوان میں جھڑپیں ہوئیں اور نوجوانوں نےقابض فوج اور آباد کاروں پرمولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔

رام اللہ میں، بیتریما اور عابود میں جھڑپیں ہوئیں۔ شہریوں نے آباد کاروں کا مقابلہ کیا اور عابود،سلواد اور بیت ایل بستی میں یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو تباہ کر دیا، جب کہمزاحمتی کارکنوں نے جنین میں قابض فوج کی طرف فائرنگ کی اور جنین شہر اور دزبوباکیمپ میں جھڑپیں ہوئیں۔

مزاحمتی کارکنوں نےنابلس میں المربعہ جنکشن اور المعاجین محلے کے علاقوں میں قابض فوج کی طرف فائرنگکی۔

الخلیل میں بیت امرمیںفائرنگ کی گئی جبکہ نوجوانوں نے کرمی زور اور حلحول بستیوں میں آباد کاروں پرپتھراؤ کیا اور ان کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔

مخصوص کارروائیوںکے حوالے سے مغربی کنارے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنین شہر اور کیمپ پر دھاوابولنے کے دوران قابض فورسز پر متواتر جھڑپیں اور دھماکہ خیز مواد پھینکنے، المربعہموڑ پر قابض فورسز پر فائرنگ کے واقعات دیکھنےمیں آئے۔

مختصر لنک:

کاپی