جمعه 15/نوامبر/2024

‘اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی ملک بدری قابل مذمت ہے’

منگل 13-دسمبر-2022

اسلامک کرسچئین کمیٹی نے یروشلم کے مقدس مقامات کے تحفظ کی  حمایت کرتے ہوئے  فلسطینی کارکنوں اور قیدیوں کے خلاف اسرائیلی قابض فوج کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور ملک بدریوں پر خبر دار کیا ہے۔

پیر کے روز کمیٹی کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی فلسطینیوں کے خلاف سرگرمیاں نسل کشی کے عزائم  سبب ہیں۔

 اسرائیلی قابض اتھارٹی نے نسل کشی اور فلسطینیوں کو ملک بدر کرنے کی یہ پالیسی تمام تر بین الاقوامی قوانی کی خلاف ورزی پر مبنی ہیں۔ 

اسلامک کرسچئین کمیٹی نے اپنے بیان میں اسرائیل کے اس فیصلے کی بھی مذمت کی جس کے تحت فلسطینی قیدی صلاح الحموری کو فرانس ڈیپورٹ کرنے کا کہا ہے۔       

 اسرائیلی عدالتی مشیر اور وزیر انصاف نے صلاح الحموری سے یروشلم کا شناختی کارڈ واپس لینے کی منظوری دی ہے۔      

الحموری کو 2020 میں ایک نوٹس موصول ہوا تھا کہ وہ پولیس کے سامنے پیش ہوں۔وہ آٹھ سال اسرائیلی قید میں رہ چکے ہیں اور ان کے مغربی کنارے میں داخل ہونے پر پابندی ہے۔      

دوہزار سولہ میں اسرائیلی قابض اتھارٹی نے  صلاح الحموری کی اہلیہ کو فلسطینی بد کر دیا تھا، ان پر الزام تھا کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلانے والوں میں شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی