اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] اور اسلامی جہاد کی قیادت نے ہفتے کو غزہ میں ملاقات کی اور دونوںفریقوں نے قابض اسرائیلی ریاست کے مذموم عزائم کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ برادرانہ ملاقاتحماس کے 35 ویں یوم تاسیس پر ہوئی جہاںاسلامی جہاد کی قیادت نے اس موقع پرحماس رہ نماؤں کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقعے پردونوں جماعتوں کے رہ نماؤں نے قومی اتحاد اور یکجہتی، اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاریرکھنے اور قوم کے تحفظ کے لیے مل کرکوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
دونوں جماعتوں نےاس بات پر زور دیا کہ اگلے مرحلے میں دوطرفہ اور قومی سطح پر تعلقات کو مضبوط کرنےکی ضرورت ہے تاکہ چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے اور دشمن کی جارحیت اور دہشت گردیکے منصوبوں کا مقابلہ کیا جا سکے، خاص طور پر مسجد اقصیٰ اور اس پر حملے کے خطرات۔صیہونی آباد کاروں کی بے حرمتی اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلیجارحیت کا مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں تحریکوں نےان کوششوں اور تحریکوں کی اہمیت پر زور دیا جو مزاحمت کی حفاظت، اس کے محاذ کومضبوط کرنے اور اسے ترقی دینے کی کوشش کرتی ہیں۔حماس اور اسلامی جہاد کی قیادت نےنیشنل کونسل کے سابق صدر سلیم الزعنون کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ اجلاس کےبعد جاری مشترکہ بیان میں غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سیاسی گرفتاریوںاور سیاسی کارکنوں پر جیلوں میں تشدد کی شدید مذمت کی گئی۔