فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمت میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران 19 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں دو فائرنگ کے حملے، ایک دھماکہ خیزڈیوائس کا دھماکہ اور دو مولوٹوف کاک ٹیل حملے شامل ہیں۔
مزاحمت میں آبادکاروں کے ساتھ 4 تصادم، ان کی 3 گاڑیوں کی تباہی اور 7 مقامات پر اسرائیلی فوج کےساتھ تصادم شامل تھا۔
بیت المقدس میںآبادکاروں کا مقابلہ، پتھراؤ اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے واقعات ہوئے۔ فلسطینیوںنے رام اللہ میں النبی صالح کے مقام پردھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا۔
مزاحمتی کارکنوں نےبیت فوریک چوکی اور بلطہ کیمپ میں قابض فوج پر فائرنگ کی اور کیمپ میں قابض فوج کےساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں۔
سلفیت میں دیراستیا میں جھڑپیں ہوئیں، جب کہ فلسطینیوں نے بیت المقدس میں ام سلمونہ میں آبادکاروں سے تصادم کیا اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔
قلقیلیا نے جیوساور عزون میں آباد کاروں کے ساتھ تصادم کا مشاہدہ کیا، مولوٹوف کاک ٹیل اور پتھرپھینکنے اور آباد کاروں کی گاڑیوں کو توڑنے کے علاوہ الخلیل کے العروب کیمپ میںجھڑپیں ہوئیں۔
معیاری آپریشنزکے حوالے سے مغربی کنارے میں ریکارڈ کیا گیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رام اللہکے قصبے النبی صالح کے قریب ایک فوجی پوائنٹ پر دھماکہ خیز مواد پھینکا گیا۔ اس کےعلاوہ بلاطہ کیمپ میں قابض افواج کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔