مقبوضہ مغربیکنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہچوبیس گھنٹوں کے دوران مزاحمت کی 19 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں دو فائرنگ،ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کا دھماکہ، اور دو مولوٹوف کاک ٹیل کارروائیاں شامل ہیں۔
گذشتہ چوبیسگھنٹوں کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں اور قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کےساتھ چار مقامات پر تصادم ہوا۔ مزاحمتی کارروائیوں میں دشمن کی تین گاڑیاں تباہ کردیگئیں اور سات مقامات پر محاذ آرائی ہوئی۔
القدس میں آبادکاروں کے تصادم، پتھراؤ اور ان کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے واقعات ریکارڈ کیے گئے،جبکہ فلسطینیوں نے رام اللہ میں النبی صالح میں دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا۔
مزاحمتی کارکنون نےبیت فوریک چوکی اور بلطہ کیمپ میں قابض فوج پر فائرنگ کی اور کیمپ میں قابض فوج کےساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں۔
سلفیت میں دیراستیا میں جھڑپیں ہوئیں اور فلسطینیوں نے بیت لحم میں ام سلمونہ میں آباد کاروں کامقابلہ کیا اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔
قلقیلیہ نے جیوساور عزون میں آباد کاروں کے ساتھ تصادم کا مشاہدہ کیا گیا، مولوٹوف کاک ٹیل اورپتھر پھینکنے اور آباد کاروں کی گاڑیوں کو توڑنے کے علاوہ الخلیل کے العروب کیمپ میںجھڑپیں شروع ہوئیں۔
معیاری مزاحمتیآپریشنز کے حوالے سے مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رام اللہ میں النبیصالح قصبے کے قریب ایک فوجی پوائنٹ پر دھماکہ خیز مواد پھینکا گیا، اس کے علاوہبلاطہ کیمپ میں قابض افواج کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔