مقبوضہ مغربیکنارے اور بیت المقدس میں قابض فوج اور آباد کاروں کے خلاف گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں جس کے دوران متعدد آبادکار زخمی ہوئے۔
فلسطینی انفارمیشنسینٹر "معطی” نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے اور القدس میں 21مزاحمتی کارروائیوں کی نشاندہی کی۔ان میں نمایاں طور پر پانچ فائرنگ، دھماکہ خیزآلات اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنا اور آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کرنا تھا۔
مزاحمت کاروں نےجنین کے علاقوں، برقین اور عرابہ کے قصبوں میں "موفودوتان” بستی کی جانبقابض فوج اور آباد کاروں کو نشانہ بنایا اور خالی کرائی گئی "ترسلا” بستیکے قریب آباد کاروں کی بس کو نشانہ بنایا، جس سے اسے نقصان پہنچا۔
مزاحمت کاروں نےمقبوضہ بیت المقدس کے قصبے ابو دیس میں قابض فوج پر فائرنگ کی اور نابلس کے علاقےالمربعہ کے قریب قابض فورسز پر دھماکہ خیز مواد پھینکا اور جھڑپوں کے دوران مزاحمتینوجوانوں نے قابض فوج پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔
القدس، رام اللہ،جنین، نابلس، بیت لحم اور الخلیل میں 11 محاذ آرائی کے مقامات پر جھڑپیں ہوئیں، اسدوران نوجوانوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔
مقبوضہ مغربیکنارے اور القدس میں گذشتہ نومبر میں مزاحمت کی کئی معیاری کارروائیوں کا مشاہدہ کیاگیاجس کے نتیجے میں 6اسرائیلی ہلاک اور 96 دیگر زخمی ہوئے۔