جمعه 15/نوامبر/2024

بیت حانون کراسنگ پر فلسطینی حسام ابو یونس قابض فورسز کے ہاتھوں اغوا

جمعہ 23-دسمبر-2022

اسرائیلی قابض فورسز نے ایک فلسطینی مسافر حسام ابو یوسف  کو بیت حانون بارڈر کراسنگ سے اغوا کر لیا ہے۔  غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے کا رہنے والا یہ فلسطینی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جانے کے لیے اجازت نامے کے حصول کے لیے گیا تھا۔      

 اس اجازت نامے مرکز پر اسرائیلی حکام نے حسام ابو یونس کو کافی روکے رکھا اور سوال و جواب کرتے رہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق بعد ازاں حسام کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جانے کی اجازت دینے کے بجائے اغوا کر لیا گیا۔

 اس وجہ سے غزہ کا رہنا والا یہ فلسطینی مقبوضہ فلسطینی علاقے میں پہنچ سکا ہے اور نہ ہی واپس غزہ میں اپنے گھر آیا ہے۔     

بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام کا یہ عام طریقہ ہے کہ غزہ سے جانے والے فلسطینی جب ان سے اجازت لینے جاتے ہیں تو انہیں اٹھا لیا جاتا ہے۔ ان فلسطینیوں میں تاجر ۔ مریض اور عام لوگ بھی شامل ہوتے ہیں۔

 واضح رہے غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جانے کے لیے بیت حانون  راہداری اسرائیلی حکام سے اجازت نامہ لے کر آگے جانا ہوتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی