قابض اسرائیلی فوج نے ایک محدود کارروائی کے دوران بھی بھاری جنگی اسلحے کا استعمال کیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی جمعرات کے روز غزہ کی پٹی کے متصل ٹینکوں اور بلڈوزروں کے ساتھ چڑھ دوڑے۔
یہ اسرائیلی فوجی دستہ پانچ بلڈوزروں کی مدد سے فلسطینی کسانوں کی فصلیں اور املاک تبا کرنے کی کارروائی کر کے واپس چلے گئے۔
غزہ سے متصل جس علاقے میں یہ کارروائی کی گئی یہ غزہ ہی کے رہائشی کسانوں کی ملکیت ہے۔ مگر اسرائیلی قابض کی اس علاقے کے نزدیک سرحدی چوکیاں قائم ہیں۔
قابض فوجی جب چاہتے ہیں فلسطینی کسانوں کی زمین پر بلڈوزر اور ٹینک لے آتے ہیں۔ املاک کے علاوہ فصلیں اور کھیت بھی تباہ کر کے واپس چلے جاتے ہیں۔