کل جمعرات کو اسلامیجمہوریہ ایران کی وزارت برائے قومی سلامتی نے اسرائیلی موساد سے وابستہ چار گروہوںکی نشاندہی اور ملک کے اندر موجود ’موساد‘ کےعناصر کی گرفتاری کا اعلان کیا۔
ایرانی خبر رساںایجنسی کے مطابق وزارت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہاور انتھک کوششوں کے بعد مذکورہ گروپوں کے تمام ارکان کو گرفتار کیا۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ اسرائیلی ریاست نے "ملک کے کچھعلاقوں میں حالیہ ہفتوں میں ہونے والے فسادات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور چارآپریشنل گروپوں کو دہشت گردانہ کارروائیاں کرانے کی ہدایت کی۔”
انہوں نے کہا کہسکیورٹی فورسز نے ان گروپوں کے ارکان کو کسی بھی کارروائی سے قبل گرفتار کرلیا۔
گذشتہ اکتوبر میںایرانی حکام نے اپنی سرزمین پر اسرائیلی موساد کے 10 ایجنٹوں کی گرفتاری کا اعلانکیا تھا۔
فرد جرم میں کہاگیا ہے کہ اس سیل کا مقصد مغربی آذربائیجان میں صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میںسرگرم انٹیلی جنس فورسز کی نگرانی کرنا تھا۔
حکام نے وضاحت کیکہ یہ سیل "مغربی آذربائیجان” تہران اور ہرمزگان کے صوبوں میں فعال تھااور "موساد کے افسران سے براہ راست ویڈیو رابطے” رکھتا تھا۔
اس میں کہا گیاہے کہ "سیل کے ارکان نے سکیورٹی سروسز سے وابستہ کچھ لوگوں کی کاروں اورگھروں کو آگ لگا دی، اور تصاویر لے کر اور موساد کے افسران کو بھیج کر نقد رقموصول کی۔”
انہوں نے کہا کہ اسسیل نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس فورسز کو ختم کرنے اور انہیںقتل کرنے کی کوشش کی، لیکن خوش قسمتی سے وہ کامیاب نہیں ہوئے۔”