شنبه 03/می/2025

مسجد اقصیٰ کے خلاف سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے: العواودہ

پیر 26-دسمبر-2022

فلسطینوں کے حقوق کے لیے سرگرم خاتون کارکن انتصار العواودہ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیلی قابض اتھارٰ مسجد  اقصیٰ کو یہودیانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گی۔

 اس لیے یہودی آباد کاروں کی طرف سے اسے وقتی یا مقامی طور پر کتنی ہی کوششیں جاری رہیں، ناکام رہیں گی۔

 انتصار العواودہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے مسلمانوں کی استقامت اور ثابت قدمی مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی سازش کرنے والوں کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ جو کبھی ختم نہیں ہو گی۔

 انہوں نے کہا مسجد اقصیٰ کے حقیقی وارث فلسطینی مسلمان ہیں۔ فلسطین کی سرزمین اور دوسرے مقدس مقامات بھی فلسطینی کے ہیں۔ اس لیے وہ اسرائیلی کی غیر قانونی اور ناجائز کوشش کے مقابل ہمیشہ کامیاب ہوں گے۔

 فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سرگرم خاتون رہنما نے  فلسطینی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ‘ اسرائیلی منصوبوں کو کبھی بھی آگے نہ بڑھنے دینے کے لیے مسجد اقصیٰ میں ہر حال میں اپنی موجودگی یقینی بنانا اہم ہے۔  

انتصار العواودہ نے بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی جارحانہ منصوبوں کا نوٹس لیں اور اسی طرح مسجد ابراہیمی کے خلاف اسرائیلی سازشوں اور بے بنیاد دعووں کو مسترد کر دیں۔

مختصر لنک:

کاپی