حماس نے اعلان کیا ہےکہ مقبوضہ یروشلم اور مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوان قابض اسرائیلی فوج کے جرائم کے خلاف اپنی مزاحمتی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
پیر کے روز دیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے’ فلسطینی نوجوان ہر ممکنہ طریقے سے اپنی کارروائیوٓاں جاری رکھیں گے۔ اپنے بیان میں حماس کے ترجمان برائے یروشلم محمد حمادہ نے کہا ‘ اسرائیلی جرائم بار بار سامنے آرہے ہیں۔ فلسطینی شہریوں کو جلایا جا رہا ہے۔
یروشلم کے رہائشیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل اور محروم کرنے کے لیے ان کے گھروں سے گاڑیاں ٹکرائی جارہی ہیں۔ لیکن ہم فلسطینی یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہمارے گرائے جانے والے گھروں سے ہمارے حوصلے اور مزاحمتی عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ‘ ہم اپنی سرزمین اور مقدس مقامات کے دفاع اور تحفظ کے لیے میدان میں رہیں گے۔
اس سے قبل پیر کے روز 620 یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی قابض فورسز کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر اپنی رسومات ادا کیں ۔ یہودی آباد کار حانوکا تعطیلات کے سلسلے میں ان دنوں بطور خاص مسجد اقصیٰ پر دھاوے بول رہے ہیں۔