اسرائیلی قابضفوج کی طرف سے سال 2022 کے لیے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں مقبوضہ مغربی کنارےمیں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کی شرح میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیاہے۔
جمعرات کو عبرانیواللا ویب سائٹ نے قابض فوج کے حوالے سے بتایا کہ مغربی کنارے کے علاقے میں 2022 میںفلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے 285 بات فائرنگ کی گئی، جبکہ 2021 میں یہ تعداد61، 2020 میں 31 اور 2019 میں صرف 19 تھی۔
اعداد و شمار کےمطابق سال 2022ء میں آپریشنل اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا، کیونکہ مسلح کارروائیوںمیں 31 آباد کار مارے گئے، جبکہ 2021 میں یہ تعداد 4، 2020 میں 3 اور 2019 میں 5تھی۔
قابض فوج کےاعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 میں 3805 کے مقابلے میں 2022 میں پتھر پھینکنےکی 7589 کارروائیاں ہوئیں اور 2021 میں 1022 کے مقابلے میں 2022 کے دورانمولوٹوف کاک ٹیلوں میں اضافہ ہوا جن کیتعداد 1268 ہوگئی۔