فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز نے مغربی کنارے میں سیاسی خلافورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ عباس ملیشیا کے ہاتھوں گرفتار 50 شہریوں حراست میںرکھا گیا ہے جن میں طلباء، سماجی کارکنان اور اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والےسابق اسیران بھی شامل ہیں۔ جب کہ بیرزیت یونیورسٹی کے طلباء یونیورسٹی کی دیواروںکے اندر اپنا دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ دھرنا مسلسل 20 ویں روز میں جاری ہے۔
جمعرات کو فلسطینیاتھارٹی کے حکام نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس شہر سے مزاحمتی کمانڈر اور اسرائیلیفوج کو مطلوب محمد الجنیدی کا اسلحہ ضبط کرکے اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔
الجنیدی نے کہاکہ اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز نے اس کے بڑے بھائی کو گرفتار کر لیا۔ اسے "اریحاسلاٹر ہاؤس” جیل میں منتقل کر دیا، اور اس کا ذاتی ہتھیار ضبط کر لیا۔
حکام شہری صامدعبداللہ اور کارکن نزار بنات کے قتل کے مقدمے کے دوسرے گواہ محمد مجدی بنات کو تیسرےدن اور زخمی قیدی اشرف ابو فاعور کو تیسرے روز حراست میں لیے رکھا۔
حکام نے سابق اسیراور سیاسی قیدی ولید رمضان کی قید میں 15 دن کی توسیع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بغیرکسی الزام کے 4 دن کے لیے حراست میں رکھا گیا ہے۔ الخلیل یونیورسٹی کے طالب علم قصیطحہ اسفرا اور الخلیل یونیورسٹی کے طالب علم بہاء الزہور کے اغوا کا سلسلہ جاریہے۔
دیریہ گاؤں سےتعلق رکھنے والے پانچ فلسطینیوں کو سیاسی بنیادوں پر حراست میں رکھا گیا ہے۔ ان کیشناخت حسن عزيز ديريہ، محمد سمير ديريہ، محمد عصام ديريہ، محمد حاتم ديريہ اور محمديوسف ديريہ کو پانچ روز سے حراست میں رکھا گیا ہے۔ برقين
سے تعلق رکھنے والے سابقاسیر ڈاکٹر مروان محمد الأقرع کو عباس ملیشیا کی حراست میں سات چن ہوچکے ہیں جب کہطالب علم عبد الله براهمة اور سابق اسیر لافيوليد بني فضل آٹھ روز سے فلسطینی اتھارٹی کی قید میں سیاسی بنیادوں پر پابندسلاسل ہیں۔
نوجوان عبود فتاشاور مفرورموسى عطا الله گیارہ روز سے پابند سلاسل ہیں، راتب أحمد، محمود عبدالكريم مرعي ومؤنس جمال مرعي بارہ دن سے ، إبراهيم زعاقيق، محمد العلامي، مجدمقبل، محمد ذيب صبارنہ 15 دناور أستاذ مازن شقلوصي مسلسل 17 دنسے پابند سلاسل ہیں۔
سابق اسیر باسلفليان 19 دن سے اورجامعة بوليٹكنك فلسطين کے طالب علم طارق عمرو، سابق اسیر مؤمن القواسمي ، إبراهيمطلال الباز20 دن سے ، نورعنان القاضي 21 دن سے اور زخمیبراء ازحيمان کو پچیس روز سے پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔