جمعه 15/نوامبر/2024

بن گویر کا سخت سکیورٹی میں مسجد اقصی کا اشتعال انگیز دورہ

منگل 3-جنوری-2023

انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے منگل کو سخت سکیورٹی میں مسجد اقصی کا اشتعال انگیز دورہ کیا ہے۔ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ تھا۔ اسرائیلی حکام کے ا س طرح کے دوروں کو فلسطینی اشتعال انگیز قرار دیتے ہیں۔

وائے نیٹ نیوز ویب سائٹ نے بن گویر کی بھاری حفاظتی انتظامات میں کمپاؤنڈ کے ارد گرد چہل قدمی کی تصاویر شائع کی ہیں ۔ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ بن گویر نے دورے کے دوران نماز ادا کی تھی ۔

حزب اختلاف کے رہنما اور سابق اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے خبردار کیا تھا کہ بن گویر کا دورہ تشدد کو ہوا دے سکتا ہے۔

بن گویر نے گزشتہ ہفتے نیتن یاہو کی سربراہی میں نئی حکومت کے اندر حلف اٹھایا تھا جس میں انتہائی دائیں بازو اور مذہبی جماعتیں شامل تھیں۔

منگل کو فلسطینی وزارت صحت کے اہلکاروں اور عینی شاہدین نے بتایا کہ مغربی کنارے میں جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی بچے کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی