اسرائیلی قابض فوج نے آج جنوبی الخلیل کے علاقے مسافر یطا میں بغیر اجازت تعمیرات کا الزام لگا کر فلسطینیوں کے پانچ مکانات مسمار کر دیے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کے دو بلڈوزروں نے حمد عیسیٰ سے تعلق رکھنے والی ماعین کی بدوئی برادری کا مکان منہدم کردیا۔
جبارین خاندان کے چار شہریوں یونس احمدصالح جبارین، خالد خلیل جابر جبارین، محمد احمد صالح جبارین اور عثمان محمد جبارین کے مکانات بھی اسرائیلی فوج نے شعب البطم بستی میں تباہ کر دیے۔
ایک الگ واقعے میں، اسرائیلی قابض فوج نے الخلیل کے قدیمی شہر میں واقع ابراہیمی مسجد کو مسلمان نمازیوں کے لیے بند کر دیا۔
مسجد کے ڈائریکٹر غسان الرجبی نے بتایا کہ فوج نے مسجد کو بند کر دیا اور شہر میں ایک فلسطینی نوجوان خاتون پر حملہ کرنے کے بعد اسے اغوا کر لیا۔