جمعه 15/نوامبر/2024

شہداء آزادی اور حق واپسی کے راستے پر روشنی کی مشعل ہیں:حماس

اتوار 8-جنوری-2023

شہداء کے خون کےساتھ ایفائے عہد کرتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے باور کرایا ہے کہ ہمارےملک اور مقدسات پر اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ تسلط کےخاتمے تک جامع مزاحمت جاری رکھیجائے گی۔ حماس کا کہنا  ہےکہ شہدائے فلسطینآزادی اور حق واپسی کے راستے پر روشنی کا مینار بنے رہیں گے۔

حماس نے ہفتے کےروز فلسطینیوں کے یوم شہدا کے موقع پر ایک بیان میں کہا شہداء کے قافلے جو ہر روزچڑھتے ہیں وہ روشنی کی کرن بنے رہیں گے جو ہمارے عوام کی آزادی اور حق واپسی کے پروگرممیں راہیں روشن کرتے رہیں گے۔

حماس نے مزید کہاکہ "ہم ان شہدا کے خون اور قربانیوں کے ساتھ ان کے جامع مزاحمت کے راستے پرچلتے ہوئے اس وقت تک وفادار رہیں گے جب تک ہماری سرزمین اور القدس سے قابض ریاست کے تسلط آزاد نہیں ہوجاتااور دشمن کو شکست نہیں دی جاتی۔”

بیان میں حماس نے زور دیاکہ ہمارے لوگوں کے خلاف صیہونی قابض ریاست کے جرائم، انتہا پسند آباد کاروں کیدہشت گردی، پہلے سے سوچے سمجھے قتل و غارت اور محاصرے، اسیری، جلاوطنی اور نقلمکانی پر استقامت کے ذریعے آپ ہمارے عوام کی استقامت اور انحراف اور مزاحمت اورانقلاب کے تسلسل کو اس وقت تک توڑنے میں کامیاب نہیں ہوں گے جب تک آزادی اور حق خودارادیت حاصل نہیں ہو جاتا۔

حماس نے کہا کہقابض فوج کا 373 سے زائد شہداء کی لاشوں کو مسلسل تحویل میں رکھنا ایک جرم اورتمام بین الاقوامی اصولوں، قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

حماس نے کہا کہفلسطینی شہدا کے جسد خاکی قبضے میں رکھنا اسرائیل کی نسل پرستی اور فلسطینیوں کوبلیک میل کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

مختصر لنک:

کاپی