کل جمعہ کو یہودیآباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے کفر الدیک میںشہریوں مصطفی جبارہ، تیسیر یعقوب اور جمیل جمعہ کے زیتون کے 65 پودے اکھاڑ پھینکےاور توڑ ڈالے۔
عینی شاہدین نےبتایا کہ آباد کاروں نے جبارہ کی زمین سے زیتون کے 35 پودے اکھاڑ دیے جن کی عمریں4 سے 5 سال کے درمیان تھیں۔ 11 پودے جمیل جمعہ کی زمین سے اور 10 پودے تیسیر یعقوبکی زمین سے اکھاڑے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلےتین سال میں آباد کاروں نے اسی علاقے میں واقع اس کی زمین سے تقریباً 80 زیتون کےپودے اکھاڑ دیے اور توڑ ڈالے۔