چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی عوام پر شیلنگ اور فائرنگ، متعدد فلسطینی زخمی، 1 شدید زخمی

ہفتہ 14-جنوری-2023

ناجائز یہودی بستیوں کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کرنے والے متعدد فلسطینیوں کو اسرائیلی قابض فورسز نے زخمی کر دیا۔ ان میں سے ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہے ۔ یہ نوجوان  فلسطینی رام اللہ کے علاقے البیرہ میں اسرائیلی قابض فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

نابلس میں فلسطینی ہلال احمر کے سٹاف نے 10 فلسطینی شہریوں کے شیلنگ سے شدید متاثر ہونے  کے علاوہ زخمی ہونے  کی تصدیق کی ہے۔  یہ واقعہ بیت دجن کے علاقے میں پیش آیا ۔ علاوہ ازیں تین مزید فلسطینی جبل صبیح میں اسرائیلی قابض فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

اس دوران نابلس میں اسرائیلی فورسز اور مقامی لوگوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔ یہ تصادم اس وقت ہوا جب فلسطینی عوام  افتار نامی یہودی آوٹ پوسٹ کی طرف احتجاجی مارچ کر رہے تھے۔  اسرائیلی قابض فورسز نے ان پر حملہ کر دیا۔

  ادھر درجنوں فلسطینیوں نے بیتا ٹاون کے مضافات میں جبل صبیح میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس علاقے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی اسے ضبط کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

 اس دوران ہی  اسرائیلی فورسز نے نمازیوں پر حملہ کر دیا اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔

 اسرائیلی فورسز کے اس حملے کے دوران ہی یہودی آباد کاروں کے جتھے نے نابلس کے جنوب میں قریوت ٹاون کی طرف دھاوا بول دیا۔

یہودی آباد کاروں کے جتھے نے اس علاقے میں تلمودی رسومات ادا کیں اور ڈانس کیا تاکہ مقامی فلسطینیوں کو مشتعل کر سکیں۔ اس کے بعد جھڑپ ہوئی۔ کفر قدوم کے علاقے اور قلقلیہ میں متعدد فلسطینی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

مختصر لنک:

کاپی