چهارشنبه 30/آوریل/2025

دو فلسطینی نوجوان اسرائیلی فائرنگ سے زخمی، ایک کی حالت زیادہ خراب

ہفتہ 14-جنوری-2023

ایک فلسطینی نوجوان البیرہ کے علاقے میں اسرائیلی قابض فورسز کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا ہے۔  یہ واقعہ رام اللہ کے علاقے البیرہ شہر میں نماز جمعہ کے بعد پیش آیا۔ جب اسرائیلی فورسز نے فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کی۔            

شدید زخمی نوجوان کو مقامی ذرائع کے مطابق ایمبولینس پر فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عبرانی زبان کی ایک اسرائیلی ویب سائٹ کے مطابق  فلسطینی نوجوان اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے تصادم شروع ہونے پر زخمی ہوا ہے۔     

اس  سے پہلے جمعہ کی صبح  بھی ایک فلسطینی  نوجوان کو سینے میں گولی لگی تھی۔  گولی لگنے کا پہلا واقعہ جلازون پناہ گزین کیمپ پر حملے کے دوران پیش آیا۔ اسرائیلی قابض فورسز نے جمعہ کی صبح رام اللہ کے نزدیک  جلازون پناہ گزین کیمپ پر چھااپہ مارا تھا۔  

خیال رہے رواں سال کے دوران اب تک اسرائیلی قابض فورسز کے ہاتھوں  3 ننھے فلسطینی بچوں سمیت کل 9 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی