مفتی اعظم اومان شیخ احمد الخلیلی نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی اور مسجد اقصیٰ کا تحفظ تمام مسلمانوں پر قرض ہے۔ اس قرض کو ادا کرنے کے لیے مسلمان قوم کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہییں۔
ہفتے کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں مفتی اعظم نے کہا ‘ انتہا پسند اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ کے بارے میں اپنے مذموم عزائم کا اظہار کر دیا ہے۔ اس کے بعد بھی خاموشی درست نہیں ہے۔
انہوں نے کہا اسرائیلی عزائم کا اظہار مسجد اقصیٰ کے خلاف اعلان جنگ اور پوری مسلم امہ کے لیے توہین آمیز ہے۔’ اس لیے ضرورت ہے کہ ‘ مسلم امہ مل کر اسرائیلی جارحیت کا توڑ کرے اور فلسطینیوں کی مدد کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔