پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 13 سالہ فلسطینی بچہ بھی اغوا

پیر 23-جنوری-2023

قابض اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ یروشلم میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 13 فلسطینی بچے کو اغوا کر لیا ہے۔

 اس بچے پر اسرائیلی فورسز نے الزام لگایا ہے کہ وہ چاقو سے اسرائیلی فورسز پر  حملہ کرنا چاہتا تھا۔  اس لیے اسے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔        

عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس 13 سالہ بچے کو مقامی پولیس افسر نے اغوا کیا ہے ۔ بچہ  ضلع عیسویہ کا رہنے والا ہے ، اسرائیلی حکام کے مطابق بچے سے چاقو برآمد ہوا ہے۔      

اسرائیلی حکام کے مطابق اس فلسطینی بچے سے مزید تفتیش کے لیے عدالت سے اجازت لی جائے گی اور عدالت کی طرف سے ریمانڈ کے مطابق اس سے تفتیش جاری رکھی جائے گی

مختصر لنک:

کاپی