اسرائیلی قابض اتھارٹی نے فلسطینی استاد اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ھنادی حلوانی کی نظر بندی میں توسیع کر دی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ نظر بندی میں توسیع کا فیصلہ اسرائیلی عدالت نے کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت وہ جمعہ کے روز تک نظر بند رہیں گی۔
اسرائیلی پولیس نے ھنادی حلوانی کو مقبوضہ یروشلم میں ان کے گھر میں گھس کر گرفتار کیا تھا اور ان کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا تھا۔
حلوانی مسجد اقصیٰ کے حوالے سے ایک معرف معلمہ ہیں۔ اس کے علاوہ انسانی حقوق کے لیے بھی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ ایسی فلسطینی شخصیات اسرائیلی قابض فورسز کے نشانے پر رہتی ہیں۔
محترمہ ھنادی حلوانی کو اس سے قبل بھی کئی بار اسرائیلی قابض فورسز حراست میں لے چکی ہیں۔ اسی دوران ان کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر اور بیرون ملک جانے پر بھی پابندی لگا ئی گئی۔
فلسطینی معلمہ ھنادی حلوانی کی نظر بندی میں توسیع
جمعرات 26-جنوری-2023
مختصر لنک: