جمعه 15/نوامبر/2024

القدس: تین اردنی گرفتار، قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائی میں رکاوٹیں

جمعہ 27-جنوری-2023

آج جمعۃ المبارک کو قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیتالمقدس میں مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی کے لیے آنے والے تین اردنی باشندوںکو حراست میں لے لیا۔ ادھر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کیآمد روکنے کے لیے جگہ جگہ پر رکاوٹیں کھڑی کیں اور نمازیوں کو ہراسان کیا گیا۔

مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے تین اردنی باشندوں کو مسجد اقصیٰ سے ایسے وقت میںگرفتار کیا جب قابض فوج نے مغربی کنارے سے سیکڑوں فلسطینیوں کی القدس شہر آمد میںرکاوٹیں کھڑی کیں اور انہیں مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ قابض فوج نے بیت المقدس کے راستوں پرلگائی گئی فوجی چوکیوں پر نفری بڑھا دی اورمغربی کنارے سے مسجد اقصیٰ تک نمازیوں کی آمد میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

قابض فوج مسجداقصیٰ تک نمازیوں کی رسائی پر پابندیاں عائد کرتی ہے لیکن اس سے دسیوں ہزار افرادکو اس میں جانے سے نہیں روکا جا سکتا۔

مسجد اقصیٰ اوراس کے احاطے میں آباد کاروں کی دراندازیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کی اپیلیوںپر لاکھوں فلسطینی آج قبلہ اول کی طرف روانہ ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی