اسلامی جمہوریہ ایرانکے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سربراہاسماعیل ھنیہ کو تہران کے دورے کی باضابطہ دعوت دی ہے۔
کل اتور کے روزایرانی وزیر خارجہ نے نے اسماعیل ہنیہ سے فون ر بات کی۔ اس موقعے پر حماس کے قایدنے ایرانی وزیر خارجہ کو جنین میں اسرائیلی فوج کے آپریشن اور القدس میں ہونےوالی مزاحمتی کارروائی پر بریفنگ دی۔
ایرانی وزیرخارجہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی اور فلسطینی قوم کےساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔
وزیر موصوف نےفلسطینی مزاحمت پر فخر کا اظہار کیا جس نے ان قابض ریاست کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتلعام کا منہ توڑ جواب دینے میں کوئی کسر باقینہیں چھوڑی۔
اس موقعے پرایرانی وزیر خارجہ نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کو اسلامی جمہوریہ کا دورہکرنے کی باضابطہ دعوت دی اور کہا کہ وہ جب مناسب سمجھیں تہران کا دورہ کریں۔
ٹیلیفون پر باتکرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کی طرف سےفلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور فلسطینی تحریک آزادی کی حمایت کو سراہا اور ایرانیقیادت کا شکریہ ادا کیا۔