مسجدِ اقصیٰ کے گنبد کے مغربی حصے سے ایک آرائشی پتھر گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پتھر قبۃ الصخرہ کی عمارت کے مغربی دروازے کے بائیں جانب گرا ہے۔
یہ پتھر کئی آرائشی ٹائلوں کا حصہ تھا جو حالیہ بحالی کے کاموں کے دوران نصب کی گئی ہیں۔
گزشتہ سال، مسجدِ اقصیٰ میں اسلامی اوقاف اہلکاروں نے مقدس مقام کے نیچے اسرائیلی کھدائیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمارات کے ڈھانچے میں دراڑیں آئیں اور نقصان پہنچا ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ پچھلے سالوں میں کی گئی اسرائیلی زیرِ زمین کھدائی مسجد کی چھتوں اور دیواروں سے کئی پتھروں کے گرنے کا باعث بنی ہے۔