پنج شنبه 01/می/2025

مغربی کنارے میں فلسطینی کی فائرنگ سے دو یہودی آباد کار ہلاک

پیر 27-فروری-2023

فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے میں مسلح فلسطینی شخص نے ایک کار میں سوار دو یہودی آباد کاروں کوفائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ہے۔

ہفتہ کے روز پیشآنے والے اس واقعہ کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور یہ واقعہ ایسےوقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی اور فلسطینی سکیورٹی حکام نے اردن میں شاہعبداللہ کی میزبانی میں کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ حوارہ کے قریب ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی عمریں 20 سال سے زیادہ ہیں۔مقبوضہفلسطینی علاقے میں یہودی بستیوں کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وہ 8 کلومیٹر (5 میل)دورواقع ایک بستی ہربراچا کے مکین تھے۔اسرائیلی فوج مسلح شخص کا تعاقب کر رہی تھی۔

یہ واقعہ غرباردن کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب یہودی آبادکارایک کار میں سڑک پر جا رہے تھے۔

اسرائیلی تنظیمریسکیو ود آؤٹ باؤنڈریز نے بتایا یہودی آبادکاروں کو جنوبی نابلس میں گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا۔

واقعے کے بعد اسرائیلیفوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ حملہ آور ممکنہ طور ایک سے زیادہ ہوسکتے ہیں جن کی تلاش شروع کردی گئیہے۔

مختصر لنک:

کاپی