مبینہ طور پر مسجداقصیٰ کی جگہ نام نہاد ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے دعوے دار انتہا پسند یہودی گروپوں”ہیکل آرگنائزیشنز” نے یہودیوں کی عید "پورم/پوریم” کی تعطیلکے موقع پر منگل اور بدھ کو مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے لیے آباد کاروں سے اپیلکی ہے۔
انتہا پسند گروہاپنی تلمودی رسومات کو مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بائبل کے حوالہ جات کو بلندآواز سے اور اجتماعی طور پر مسجد اقصیٰ کے اندر پڑھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کےدروازوں پر گانے، رقص اور جشن منانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ان وسیع پیمانےپر دراندازیوں کا مقابلہ کرنے کے لیےبیت المقدس کے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہےکہ وہ آئندہ منگل اور بدھ کو مسجد اقصیٰ میں زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینیبنائیں۔
یہودی انتہا پسندگروپوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں دھاوے کی اپیل ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جبدوسری طرف پہلے ہی مسجد اقصیٰ میں یہودی شرپسندوں کی دراندازی میں اضافہ دیکجا جارہا ہے۔ گذشتہ فروری کےدوران 3587 سے زائد آباد کاروں نےدھاوا بولا اور مقدس مقامکی بے حرمتی کی۔